کوئٹہ،گھر پر فائرنگ سے 4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق،2بچے زخمی

  کوئٹہ،گھر پر فائرنگ سے 4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق،2بچے زخمی

  

    کوئٹہ(آئی این پی)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فائرنگ سے 4خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے اس واقعہ میں 2 بچے زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی کے ایک مکان میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین اور ایک مرد جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے۔واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاندانی رنجش کا معاملہ ہے، علاقہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

فائرنگ

مزید :

کامرس -