فضل الرحمٰن کا نواز،زرداری سے رابطہ،عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم پر اظہار اطمینان،قوم کو حکومت سے جلد نجات دلانے پر اتفاق

فضل الرحمٰن کا نواز،زرداری سے رابطہ،عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم پر اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد،لندن (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)مولانا فضل الرحمن کا نواز شریف اور آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ،وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ایوان میں نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پی ڈی ایم سربراہ اور قائد مسلم لیگ (ن)میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی،مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو حکومت کیخلاف اپوزیشن کی پیش قدمی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔دونوں سیاسی رہنماؤں نے موجودہ حکومت سے جلد از جلد قوم کو نجات دلانے پر اتفاق کیا۔فضل الرحمن نے آصف علی زرداری سے تحریک عدم اعتماد کیلئے ممکنہ تاریخ کے تعین پر بھی مشاورت کی اور حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری سے آصفہ بھٹو کی خیریت بھی دریافت کی۔دوسری جانب اپوزیشن نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے پر اتفاق کرلیا، بلاول بھٹو کے اسلام آباد جلسے میں عدم اعتماد کا اعلان کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کا پیرکو قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے پراتفاق ہوگیاہے۔ منگل کو پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا، بلاول بھٹو کے اسلام آباد جلسے میں اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کا اعلان کیا جائے گا۔
اپوزیشن رابطے

مزید :

صفحہ اول -