نیازی استعفا دیدیں یہی بہتر ہوگا،آزادی صحافت،جمہوری اداروں پر سلیکٹڈ کے ہروار کا مقابلہ کرینگے:بلاول

  نیازی استعفا دیدیں یہی بہتر ہوگا،آزادی صحافت،جمہوری اداروں پر سلیکٹڈ کے ...

  

       اوکاڑہ،ساہیوال(نامہ نگار،بیورورپورٹ،ڈسٹر کٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے اوکاڑہ میں عوام کاجوش وخروش دیکھ کر لگتاہے کہ نیازی حکومت آخری سانس لے رہی ہے،اوکاڑہ کی عوام کاپرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ اداکرتاہوں۔ سلیکٹڈ حکومت نا اہل نالائق وزیر اعظم کے خلاف جاری لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے نیازی خود ہی مستعفی ہو جائے نہیں تو جب ہم اسلام آباد آئے تو تمہیں جانا ہوگا پیپلز پارٹی کی جب بھی حکومت آئی ملک میں خوشحالی آئی موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی سے عوام دو وقت کی روٹی کے حصول کے لیئے پریشان ہیں لیکن اب اس نا اہل حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو زرداری نے اوکاڑہ بائی پاس پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دوسری جانب بلاول بھٹو نے ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ ساہیوال پہنچ کر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے غریب مزدوروں،کسانوں،نوجوانوں کا معاشی قتل کیا ہے کٹ پتلی وزیرا عظم اب ملک کو مزید مہنگائی کے طوفان میں دھکیل رہے ہیں۔قائد عوام شہید ذو الفقار علی بھٹو اور محتر مہ بینظیر بھٹو نے چار اصول بنائے تھے اسلام، جمہوریت،سیاست،مساوات اور روٹی،کپڑا مکان کا نعرہ لگا کر غریب عوام کو بہت سی سہولیات فراہم کی تھیں۔پاکستان کے لوگ آٹا،چینی،گھی،دالیں خریدنے سے بھی قاصر ہیں۔وزیرا عظم عمران خان نے نیا پاکستان بنانے کی بجائے مہنگا پاکستان بنا دیا ہے عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ عوام بجلی کے بل،گیس کے بل،ادویات،کھانے پینے کی اشیاء کی صورت میں بوجھ اٹھا رہے ہیں غریب کا جینا حرام کر دیا گیا ہے ہمارا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے وزیرا عظم استعفےٰ دے دیں یہی ہی ان کے لئے بہتر ہوگا۔نااہل وزیراعظم کیخلاف احتجاج میں پورا ملک ساتھ ہے، دہشتگردی، مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف لانگ مارچ کر رہے ہیں، یہ تبدیلی کے نام پر تباہی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کا بڑا اہم کردار ہے اور اس کا فائدہ اپوزیشن جماعتوں کو اٹھانا چاہیے۔لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ساہیوال پہنچنے پر لوگوں نے شاندار استقبال کیا تھا، عوام کو پیپلز پارٹی سے امیدیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام روٹی، کپڑا اور مکان کے نظریے کے ساتھ ہیں، عوام ہمارے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں اور ہم آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد پہنچنا ہے، لوگ ہمارے قافلے کا حصہ بنیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدم اعتماد سے متعلق جتنے بھی لوگ ہم ساتھ رکھیں گے اتنا ہی فائدہ ہو گا۔

بلاول بھٹو

لاہور(آئی این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کے ہر اس وار کا مقابلہ کریں گے جس سے آزادی صحافت اور جمہوری اداروں کو قدغن لگانے کی کوشش کی گئی،پیپلزپارٹی نے پیکا قانون کی مخالفت کی ہے اور وہ پارلیمان میں بھی اس کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ہفتہ کے روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ ڈائریکٹر نیوز(ایمنڈ)کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ایمنڈ کے نومنتخب عہدیداران ملک میں آزادی صحافت اور حقیقی جمہوریت کے فروغ کیلے اپنا کردار ادا کریں گے اورپیپلز پارٹی آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے،آزادی صحافت کیلئے کسی بھی جدوجہد میں ماضی کی طرح ہر اول دستہ کا کردار ادا کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کے ہر اس وار کا مقابلہ کریں گے جس سے آزادی صحافت اور جمہوری اداروں کو قدغن لگانے کی کوشش کی گئی،ہم نے سب سے پہلے پیکا قانون کی مخالفت کی ہے اور وہ پارلیمنٹ میں بھی اس کے خلاف اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

تہنیتی پیغام 

مزید :

صفحہ اول -