ہمارے نمبر ز پورے،اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے:عمران خان

  ہمارے نمبر ز پورے،اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد (نیوزایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل اور نمبر گیم پوری ہے، تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن تحریک عدم اعتمادکاشوق پوراکرکے دیکھ لیاندازہ ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں کرنیوالوں میں ریاض فتیانہ اور نصراللہ ریشک شامل تھے، ملاقات کے دوران ممکنہ تحریک عدم اعتماد پرگفتگو کی گئی، اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے موقف میں کہا ارکان پراعتماد رہیں،سب کچھ ٹھیک ہے،عمران خان  نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد پر ہوم ورک مکمل ہے، نمبر گیم پورے ہیں، اس دوران ارکان نے یقین دہانی کرائی کہیں نہیں جارہے ایسا سوچا بھی نہیں،آپ مطمئن رہیں۔ ارکان نے وزیر اعظم سے گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کی ٹیم کاحصہ ہیں، جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کی وفاداری پر یقین ہے اور پی ٹی آئی کے سب ارکان سے متحدہیں۔وزیر اعظم نے ارکان سے گفتگو میں کہا کہ تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن تحریک عدم اعتمادکاشوق پوراکرکے دیکھ لیاندازہ ہوجائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم نے پشاور خودکش دھماکے میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی اور کہا ہے واقعہ کے سہولت کاروں تک پہنچنے کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کئے جائیں۔ذرائع کے مطابق پشاور واقعہ سے متعلق سیکیورٹی حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور واقعہ سے متعلق ابتدائی تحقیقات اور حساس معلومات سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی واقعے کی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان کو پشاور دھماکہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا ہے واقعہ میں ملوث سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیر اعظم عمران خان نے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے، ہفتہ کو  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شین وارن کی موت کا سن کر دکھ ہوا ہے، کرکٹ کی دنیا میں شین وارن کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ شین وارن نے لیگ اسپین نے لیگ اسپین کے فن کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -