86 فیصد پاکستانیوں کو رواں سال روزگار چھن جانے کا خدشہ

86 فیصد پاکستانیوں کو رواں سال روزگار چھن جانے کا خدشہ

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی، ملکی معاشی صورتحال اور ملک کی سمت پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے والوں کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔اپسوس پاکستان کی عوامی رائے پر مبنی کنزیومر کانفیڈنس سروے کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2021 میں 32فیصد پاکستانی مہنگائی کو اہم مسئلہ سمجھتے تھے، اب 44فیصد افراد مہنگائی سے پریشان ہیں۔سروے کے مطابق86 فیصد پاکستانیوں کو اس سال روزگار چھن جانے کا خدشہ ہے۔ملکی سمت کو غلط کہنے والے پاکستانیوں کی شرح 73 فیصد سے بڑھ کر 80فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرنیوالے پاکستانیوں کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد اضافے کے بعد 41 فیصد پر آگئی۔

مہنگائی، سروے

مزید :

صفحہ اول -