نندی پور ریفرنس میں سابق سیکرٹری قانون ڈاکٹر ریاض بری 

 نندی پور ریفرنس میں سابق سیکرٹری قانون ڈاکٹر ریاض بری 

  

 اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالتوں کے بعد ہائیکورٹ سے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس پر ملزمان بری ہوگئے نندی پور ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری قانون ڈاکٹر ریاض کو بری کردیا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر ریاض کو بھی بری کردیا عدالتی فیصلے کے مطابق سابق سیکرٹری قانون ڈاکٹر ریاض کی جانب سے بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے ہائی کورٹ نے کہاکہ نیب ریفرنس میں ملزم پر مالی فائدہ لینے کا کوئی ثبوت نہیں عدالت نے کہاکہ نیب ریفرنس میں ڈاکٹر ریاض کے خلاف فراڈ یا بددیانتی کا بھی کوئی الزام نہیں ڈاکٹر ریاض کے خلاف نندی پور ریفرنس کا مزید ٹرائل کرنا بے سود ہوگا عدالت نے کہاکہ نندی پور ریفرنس میں شریک ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔

نندی پور ریفرنس

مزید :

صفحہ اول -