کورونا وباء میں مسلسل کمی،796 نئے کیسز رپورٹ،10 افراد جاں بحق

کورونا وباء میں مسلسل کمی،796 نئے کیسز رپورٹ،10 افراد جاں بحق

  

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 258 ہوگئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 13 ہزار 503 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 66 لاکھ 8 ہزار 558 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 785 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 53 ہزار 496 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 842 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -