سندھ ہائیکورٹ،فیڈرل گیس مینجمنٹ پلان فار ونٹر کا نوٹیفیکیشن درست قرار 

  سندھ ہائیکورٹ،فیڈرل گیس مینجمنٹ پلان فار ونٹر کا نوٹیفیکیشن درست قرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے 30سے زائد صنعتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ ہفتہ کونان ایکسپورٹ انڈسٹری کو موسم سرما میں گیس کی مستقل عدم فراہمی پر 30سے زائد مختلف صنعتوں کی جانب سے دائر تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے عدالت نے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق وفاقی حکومت کے موقف کو درست مان لیا۔عدالت نے فیڈرل گیس مینجمنٹ پلان فار ونٹر کا نوٹیفکیشن درست قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایس ایس جی سی کو جنوری 2021 اور 2022 میں 246، 276 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ ایس ایس ایس جی کے پاس اتنی گیس ہوتی ہے کہ جنرل انڈسٹری کو گیس دی جا سکے۔جسٹس عدنان اقبال چودھری سندھ ہائیکورٹ نے مختلف صنعتوں کی جانب سے دائر درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
سندھ ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ اول -