یوکرین سے پہلا پاکستانی  طالبعلم وطن واپس پہنچ گیا

  یوکرین سے پہلا پاکستانی  طالبعلم وطن واپس پہنچ گیا

  

کراچی(این این آئی) یوکرین سے پہلا پاکستانی طالبعلم وطن استنبول کے راستے واپس پہنچ گیا۔کراچی کے علاقے گارڈن کا رہائشی پاکستانی طالبعلم جنید حسین 4 ماہ قبل میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے گیا تھا۔جنید نے کہا کہ اللہ تعالی کا لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ ایسے حالات سے نکال کر مجھے وطن واپس پہنچایا۔ بہت سے طالبعلم یوکرین میں بے یارومددگار پڑے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی کہ کیسے دن گزرے گا اور کیسے رات بسر ہوگی۔ میرے علاقے کے سینیٹر کہدا بخش بابر کی مہربانی سے میں واپس وطن پہنچا ہوں۔ انہوں نے میرے لئے ٹکٹ کا بندوبست کیا۔جنید حسین نے کہا کہ یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کا کردار صفر ہے۔ سفارتخانے نے کہا کہ صرف 3 دن کی رہائش ہم دینگے، اس کے بعد ہماری طرف سے کچھ نہیں۔

پہلا طالبعلم

مزید :

صفحہ اول -