پاکستان میں ہیومن ریسورس سستا  آئی ٹی شعبے میں مزید گریجویٹس کی ضرورت ہے،عارف علوی 

پاکستان میں ہیومن ریسورس سستا  آئی ٹی شعبے میں مزید گریجویٹس کی ضرورت ...

  

کراچی (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیومن ریسورس سستا ہے،ملک کو آئی ٹی کے شعبے میں تعداد اور معیار کے لحاظ سے مزید گریجویٹس کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا کو اس شعبے میں ان گریجویٹس کی زیادہ تعدادچاہئے، چپ مینوفیکچرنگ 2030 تک 1.3ٹریلین اورمستقبل قریب میں آئی ٹی سیکٹراربوں ڈالر کی صنعت ہوگی جس کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں 80 ملین سے زائد گریجویٹس کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت نے پاکستان کے پہلے اوپن سورس آر آئی ایس سی۔ وی مائیکروپروسیسر کو ڈیزائن کرنے پر یو آئی ٹی اور اس کی ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔صدرمملکت نے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ گریجویٹ پیدا کرنے چاہئیں، سرکاری اور نجی اداروں کو اس شعبے پرزیادہ توجہ دینی چاہیے اور ملک میں مزید گریجویٹ پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوانٹم لیب قائم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ انہوں نے ورچوئل یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس شعبے میں گریجویٹس تیار کر کے بہترین کام کر رہی ہیں، اس کے علاوہ اس شعبے میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے شارٹ کورسز کے لیے آن لائن کلاسز کا انعقاد بھی کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آئی ٹی سیکٹر کے لیے ہر قسم کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔

صدر علوی 

مزید :

صفحہ اول -