عدم اعتماد کی تحریک اور ریکو زیشن دو علیحدہ چیزیں،اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑیگی:شیخ رشید

  عدم اعتماد کی تحریک اور ریکو زیشن دو علیحدہ چیزیں،اپوزیشن کو منہ کی کھانا ...

  

      اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  پشاور خود کش حملہ کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا لیا گیا ہے،حملہ آور اور منصوبہ سازوں کی شناخت ہو چکی ہے تینوں ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا،اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق ہے تو اسے پورا کرلے، پہلے بھی اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اب بھی منہ کی کھانا پڑے گی،عمران خان 5سال پورے کریں گے،لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد میں فرق ہے،بعض قوتیں ملک کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتیں، ملک قدرتی آفات سے نہیں افواہوں اور سازشوں سے تباہ ہوتے ہیں،نواز شریف نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے کوئی درخواست  نہیں دی۔ ہفتہ کو قصہ خوانی بازارمیں دہشت گردی کے  واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جمعہ کو قصہ خوانی بازار میں واقع جامعہ مسجد میں جو خونی واقعہ ہوا جس میں 57 افراد شہید اور 100سے زائد افراد زخمی ہوئے کے ماسٹر مائنڈ تک خیبرپختونخوا پولیس اور تحقیقاتی ایجنسیاں پہنچ چکی ہیں، جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل ملزمان تک کے پی پولیس اور تحقیقاتی ایجنسیاں انہیں شناخت کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پاسپورٹ کے حوالے سے وزارت داخلہ کے پاس کوئی درخواست جمع نہیں کرائی۔وفاقی وزیر داخلہ نے  اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا کہ اپوزیشن بہت شور مچا رہی ہے، اپوزیشن شوق سے تحریک عدم اعتماد لائے،ابھی تک انہوں نے کوئی ریکوزیشن اسمبلی میں جمع نہیں کرائی، ریکوزیشن جمع کرانے کے 14دن کے اندر اندر اجلاس طلب کرنا ہوتا ہے، جب ریکوزیشن جمع کرائی جاتی ہے تو سپیکر دو تین دن میں اس پر فیصلہ کرتا ہے اور اجلاس طلب کرتا ہے، جس پر حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تقریریں کی جاتی ہیں،جس کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے کہ تحریک کامیاب ہوگی یا ناکام، انہیں پہلے بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا،عمران خان 5سال پورے کریں گے،  اپوزیشن شوق سے تحریک عدم اعتماد لائے لیکن وہ عوام کو الجھن میں نہ ڈالے، لانگ مارچ الگ چیز ہے اور عدم اعتماد کی تحریک الگ چیز ہے، ملک بارشوں، زلزلوں، سیلابوں سے تباہ نہیں ہوتے بلکہ افواہوں اور سازشوں سے تباہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان میں کرکٹ میچ کھیل رہی ہے،اس کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک اورریکوزیشن علیحدہ چیزیں ہیں۔

شیخ رشید 

مزید :

صفحہ اول -