زردا ری (ن)لیگ کو استعمال، اگلے الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں،حسان خاور

  زردا ری (ن)لیگ کو استعمال، اگلے الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں،حسان خاور

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب حکومت کے ترجمان اوروزیراعلیٰ کے معاون خصوصی حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زردا ری مسلم لیگ (ن) کا کندھا استعمال کرکے 2023 ء کے الیکشن کی کمپین کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی کمپین کر جائیگی اور (ن) لیگ کی مٹی پلید ہو گی، ہر سیاسی جماعت کو لانگ مارچ کا حق ہے،پیپلزپارٹی کے لاہور میں داخل ہونے پر کسی قسم کی ہابندی نہیں، سکیورٹی خدشات کے باجود مکمل سکیورٹی فرا ہم کر رہے ہیں،تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی ٹیپ پھنس چکی،ہمارا نمبر گیم پورا،ہم ہمیشہ اپنی جماعت اور اتحادیوں سے رابطے میں رہے ہیں،وزیراعظم چود ھری شجاعت کی عیادت کیلئے گئے۔قبل ازیں ہفتہ کو نظام انصاف میں ٹیکنالوجی کی افادیت پر کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ ہمیں ٹیکنالوجی کی طرف شفٹ ہونا پڑے گا۔ حسان خاور نے کہا کہ بہت کام ہو چکا ہے ابھی بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ٹیکنالوجی کی طرف شفٹ ہونا پڑے گا۔ ٹیکنالوجی کا استعمال تجاوزات کو ختم کرنے میں بھی ہو سکتا ہے، جیلوں میں قیدیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو حکومت کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے،  پیرول شاید ختم ہو چکا ہے اور پروبیشن کیسے ہوتا ہے سب جانتے ہیں۔حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی معیشت ایک بڑا مسئلہ ہے، ٹیکنالوجی دنیا میں انقلاب لا سکتی ہے۔

حسان خاور

مزید :

صفحہ اول -