ایمنڈ کے نئے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب

ایمنڈ کے نئے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب

  

کراچی(خصوصی رپورٹ) ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ ڈائریکٹر نیوز (ایمنڈ) کے سالانہ اجلاس میں آئندہ ہ دو سال کیلئے نئے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کرلیا گیا،جیو نیوز کے اظہر عباس صدر ایکسپریس نیوز کے ایاز خان سینئر نائب صدر، اے آر وائی کے عماد یوسف نائب صدر نیوز ون کے حافظ طارق محمود جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ نیونیوز کے محمد عثمان اور ٹوئنٹی فور نیوز کے میاں طاہر جوائنٹ سیکرٹریز اب تک نیوزکے شہاب محمود فنانس سیکرٹری منتخب کرلئے گئے۔ایگزیکٹو کمیٹی میں ڈان نیوز کے زاہد مظہر سما نیوز کے فرحان ملک آج نیوز کے راشد محمود ہم نیوز کے محمد مالک دنیا نیوز کے حبیب اکرم پبلک نیوز کے فواد خورشید وش ٹی وی کے اویس بلوچ خیبر ٹی وی کے مبارک علی اور ڈیجیٹل میڈیا کے نوشاد علی کو منتخب کیا گیا،ایمنڈ کے اجلاس میں ملک میں میڈیا کی عمومی صورتحال صحافیوں کو درپیش مسائل اور دیگر چینلجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں نیوز چینلز کے لئے ضابطہ اخلاق کو مزید موثر بنانے صحافیوں کی تربیت اور ایڈیٹرز کے کردار کو مضبوط کرنے پر زور دیا گیا اجلاس میں قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا، ایڈیٹرزاینڈ نیوز ڈائریکٹر(ایمنڈ) کا سالانہ اجلاس.پیکا آرڈنینس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے اظہاررائے کی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کیخلاف قرار دیتا ہے ایمنڈ کے مطابق آرڈینس کا مقصد نہ صرف میڈیا بلکہ عوام کی آزادی کو غصب کرنا ہے۔ایمنڈ کا اجلاس تمام میڈیا ہاوئسز کے منیجمنٹ سے مطالبہ کرتا ہے کہ صحافیوں کی پیشہ وارانہ تربیت اور انکے استعداد کار کو بڑھانے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں اس سلسلے میں خصوصی ٹریننگ اور کورسسز کا اہتمام کیا جائے جس کے لیئے ایمنڈ بھرپور تعاون کرے گی اسکے علاوہ ٹی وی چینلز میں ایڈیٹرز،ڈائریکٹرنیوزیا نیوز سربراہ کے طورپرپروفیشنل جرنلسٹ کی تعیناتی اورموجودگی کو یقینی بنایا جائے یہ عمل ناصرف اداروں اور ناظرین کے مفاد میں ہے بلکہ اس سے ادارہ جاتی چیک اینڈ بیلنس،ضابطہ اخلاق پرعمل اور صحافتی اقدارکوعملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی اور پیشہ وارانہ فرائض احسن طورپر ادا ہوسکیں گے۔ایمنڈ کا اجلاس پی بی اے اور اے پی این ایس کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے لیئے کمیٹٰی کے قیام کو خوش آئند قراردیتے ہوئے اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ جلد اس معاملے میں مثبت پیش رفت ہوگی جس سے برادری اور میڈٰیا ورکرز کے معاشی مسائل میں بھی کمی واقع ہوگی اوران میں پائے جانے والی بے چینیی کا خاتمہ ہو گا۔

ایمنڈ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -