تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ آج کراچی پہنچے گا
کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ صوبے کے مختلف شہروں قصبوں اوردیہات میں تبدیلی کا پیغام پہنچانے کے بعد آج(اتوار) 6مارچ 9ویں دن کراچی پہنچے گا،کراچی میں قائد آباد پر سندھ حقوق مارچ کا پہلا استقبال ہوگا۔استقبالی ہجوم سے خطاب میں قائدین آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، کراچی میں شاہراہ فیصل سمیت مختلف مقامات پرسندھ حقوق مارچ کے والہانہ خیرمقدم کیلئے استقبالیہ کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظرتحریک انصاف سندھ کی قیادت وزیراعلی ہاس جانے اوروہاں دھرنا دینے کے معاملے پرمشاورت کررہی ہے تاکہ اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے ممکنہ دھرنے کا جواب سندھ میں بھرپوراندازمیں دیا جاسکے۔
سندھ حقو ق مارچ
ٹنڈوجام،اسلام آباد(آئی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر آصف علی زرداری کی گرفت ہو چکی، پی پی پی اب زرداری کی پارٹی بن چکی ہے جبکہ ملتان اور بدین جلسے میں زمین آسمان کا فرق تھا، ملتان نے پیپلز پارٹی سے منہ موڑ لیا ہے،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان کا شہری سمجھتا ہے پیپلز پارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں، پیپلز پارٹی اب زرداری کی پارٹی بن چکی ہے، بلاول بھٹو نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی بات کی، کراچی کا باشعور شہری پوری نظر رکھتا ہے۔ کراچی عمران خان کی توقعات پر پورا اترے گا، سندھ حکومت کی سکیورٹی اور پروٹوکول نہیں لوں گا۔ ملتان میں کیا ہوا وہ بلاول بھٹو کو دیکھنا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان میں خالی پنڈال سے بلاول بھٹو خطاب کررہے تھے، بلاول کو دیکھنا چاہیے ملتان نے ان کو کیوں مسترد کیا، جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے، زرداری سوچ کیساتھ پیپلز پارٹی کے کارکن متفق نہیں۔دریں اثناء اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے رابطہ کرکے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور خودکش حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف تمام اقدامات میں پاکستان کیساتھ ہیں
شاہ محمود قریشی