عدم اعتماد، وزیراعظم آج بڑے انکشافات کرینگے، سینیٹر فیصل جاوید کا ٹویٹ

  عدم اعتماد، وزیراعظم آج بڑے انکشافات کرینگے، سینیٹر فیصل جاوید کا ٹویٹ

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان آج اتوار کو وہاڑی میں ایک اہم خطاب میں اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے بڑے انکشافات کر یں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا (آج) وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں اہم خطاب کریں گے،جس میں وہ عوام کیلئے کیے گئے اقد ا ما ت سے آگاہ کرنے کیساتھ ساتھ اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف گرینڈ سازش کو بے نقاب کریں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کیا ہے؟ بڑے انکشافات سامنے آنیوالے ہیں۔ اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا انشااللہ۔

فیصل جاوید

مزید :

صفحہ اول -