اسحاق ڈار کی بذریعہ ویڈیو لنک بطورسینیٹر حلف اٹھانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر  

اسحاق ڈار کی بذریعہ ویڈیو لنک بطورسینیٹر حلف اٹھانے کی اپیل سماعت کیلئے ...

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما  اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے سینٹ کے رکن کا حلف لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی جس پر 7مارچ کو سماعت ہو گی،درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیاہے، ہفتہ کو لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی طرف سے ویڈیو لنک کے ذریعے سینٹ کے رکن کا حلف لینے کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا، سماعت 7مارچ کو لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی،اسحاق ڈار کی طرف سے اپنے وکیل کے ذریعے دائرکردہ درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ  لاہور ہائیکورٹ ویڈیو لنک کے ذریعے حلف کی اجازت نہ دینے سے متعلق چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کی اجازت دے،اس سے قبل اسحاق ڈار کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کو ویڈیو لنک کے زریعے حلف کی درخواست دی کی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔

اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ اول -