اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لائے انکے 15 سے زائد ممبر غائب ہونگے، پرویز خٹک
نوشہرہ (آئی این پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، اپوزیشن جتنا چاہے جلسے،جلوس اور لانگ مارچ کرے، حکومت کو کوئی پروا نہیں، اپوزیشن کے پاس حکومت کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں، مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری اور نواز شریف مل کر بھی عمران خان کی حکومت نہیں گرا سکتے ہیں، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لائے ان کے اپنے 15 سے زائد ممبر غائب ہونگے۔ہفتہ کے روز وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اپوزیشن جتنا چاہے جلسے و جلوس اور لانگ مارچ کرے حکومت کو کوئی پروا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خوف سے اپوزیشن اکٹھا ہوئی ہے۔اپوزیشن نے ہمارے دس ممبران لیے تھے ہم نے ان کے مزید سات بندے اور بھی توڑ دیئے۔ عدم اعتماد والے دن اپوزیشن کو اپنی اوقات کا پتا چل جائے گا اور ان کی کرسیاں خالی ہونگی۔
پرویز خٹک