بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا:شوکت یوسفزئی

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کی کامیابی کا سورج طلوع ...

  

     الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر محنت،پارلیمانی امور و انسانی حقوق شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابت کے دوسرے مرحلے میں کلین سویپ کرینگے،بھرپور تیاری کیساتھ پی ٹی آئی میدان میں ہیں۔شانگلہ کے عوام بلدیاتی انتخابات اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں تاکہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے اوردو دہائیوں سے پسماندہ شانگلہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔ہر تحصیل اور ویلج کونسل کے سطح پر عوامی فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں جسمیں بیشتر مکمل ہوچکے ہیں اور عوام ان سے مستفید ہورہے ہیں۔21ارب سے زائد ترقیاتی پیکچ کی تکمیل سے اس پسماندہ علاقے میں واضح تبدیلی نظرآئیگی۔مخالفین ہم سے ترقیاتی منصوبوں پر مقابلہ کریں،ہمارا چار سال کا دور حکومت میں ہر علاقے کو اس کے پسماندگی کے مطابق فنڈ ملا اور یہ عمل جاری رکھنے کیلئے عوام کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز الپوری،بشام،کانااور چکیسر میں مختلف شمولیتی تقریبات اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں سے بھی ملیں،انکے شکوے شکایتیں دور کی اور انھیں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے اُمیدواران کے مہم میں کردار ادا کرنے کی استداء کی۔شوکت یوسف زئی نے کارکنوں کو کہا کہ یہ وقت آپس میں بھائی چارے کا ہیں نہ کہ مخالفت کا،پی ٹی آئی کے تمام ورکرز ایک ہوکر بلدیاتی انتخابات میں اپنے اُمیدواران کو کامیاب بنائے اور ان کی مکمل حمایت کریں۔ہفتے کے روز دندئی میں عوامی نیشنل پارٹی کے اُمیدوار تحصیل میئربشام صلاح الدین نے تحریک انصاف میئر بشام حاجی سدید الرحمان کے حق میں دستبردار ہونے کاا علان کرتے ہوئے صلاح الدین نے کہا کہ فیصلہ مقامی پارٹی رہنماؤں،علاقے کی تعمیر و ترقی اور مشران سے باہمی مشاورت کے بعد کیا اور اُمید کرتے ہیں کہ حاجی سدید الرحمان منتخب ہونے کے بعد عوام کی بھرپور خدمت جاری رکھیں اور ان کی حمایت کرنے والے ووٹرز کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔اس موقع پر بابائے شانگلہ الحاج سیدفرین،امیرزیب سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اور تحصیل میئر بشام کیلئے پی ٹی آئی کے اُمیدوار حاجی سدید الرحمان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس اعظم کا اظہار کیا کہ وہ تحصیل بشام کی ترقی اور عوامی فلاحی اقدامات اُٹھائے گے۔بیلے بابا میں منعقدہ تقریب میں مختلف پارٹیوں کے سرکردہ کارکنان اور رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور شوکت یوسف زئی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،اس تقریب سے تحصیل میئرالپوری کے امیدوار وقار احمد خان،علی باز خان و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا،نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی کیپ پہنائی اور انھیں تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد کہا۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -