ہم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں بلاول اسلام آباد شوق سے  آئیں:علی محمد خان

  ہم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں بلاول اسلام آباد شوق سے  آئیں:علی محمد ...

  

      مردان (بیورورپورٹ) پارلیمانی امور کے وزیر مملکت انجینئرعلی محمد خان نے کہاہے کہ اتحادی برملاکہہ رہے ہیں کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں بلاول اسلام آباد سے شوق سے آئے چائے بھی پلائیں گے اس بار بھی اپوزیشن کے ووٹ کم نکلیں گے وہ مردان میں تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی خواب چکناچور ہوگی اورانہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا  اپوزیشن حکومت کی فکر کرنا چھوڑ دیں اپنی صفوں کی فکر کریں انجینئر علی محمد خان نے کہاکہ پہلے کی طرح اس بار بھی اپوزیشن کو مایوسی ہوگی اوران کے ووٹ کم نکلیں گے وزیرمملکت نے کہاکہ پی پی سے سندھ سنبھالا نہیں جارہا اور ان کی مرکزپر چڑھائی کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہے بلاول نے وزیراعظم سے استعفیٰ کی بات کرکے آگے یہ نہیں بتایاکہ استعفیٰ دو ورنہ پھر رولونگاانہوں نے کہاکہ سند ھ میں پانی کا مسئلہ ہے پی پی کو امن و امان سمیت سڑکوں کی تعمیر گندگی اور کچرے کیوں نظر نہیں آرہے کونسے ایسے کام ہیں جوانہوں نے سندھ میں کئے ہیں اور اب مرکزمیں کروانا چاہتے ہیں کیا سند ھ کے عوام کو بنیادی سہولیات مل گئیں کراچی میں کوئی دن کو نہیں نکل سکتا رات کو چھوڑیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے دعوؤں میں کچھ بھی حقیقت نہیں نمبر گیمز کی حقیقت ان پر کھل جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -