شہداء کی مغفرت اور زخمیوں  کی صحتیابی کے لیے  دُعاگو ہوں،بلقیس مراد

شہداء کی مغفرت اور زخمیوں  کی صحتیابی کے لیے  دُعاگو ہوں،بلقیس مراد

  

پشاور(سٹی رپورٹر)کوچہ رسالدار میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ پر ناظمہ صوبہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا بلقیس مراد اور ناظمہ ضلع پشاور عظمی اصغر نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ہم دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں اپنی بہنوں کیساتھ شریک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جمعہ کے مبارک دن اور باجماعت نماز کے وقت اسطرح معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا وحشیانہ ظلم ہے۔ بلقیس مراد نے مزید کہا کہ پشاورمیں خودکش دھماکیکی شدید الفاظ میں مذمت کرتیہیں۔پشاور میں دہشتگرد حملوں کے خطریکا الرٹ جاری تھا۔ حکومتی سیکورٹی کا فقدان ہے اور حکومت عوام کیجان ومال کیتحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دُعاگو ہوں۔ انھوں نے الخدمت فاونڈیش کے رضاکاروں کی بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہونے پر ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -