اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد سے زیادہ نمبرز موجود ہیں:مولانا عطاء الرحمان

  اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد سے زیادہ نمبرز موجود ہیں:مولانا عطاء الرحمان

  

    مردان(بیورورپورٹ) جے یوآئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہاہے کہ اناڑی حکمرانوں سے لوگ تنگ آچکے ہیں اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد سے زیادہ نمبرز موجودہیں،عدم اعتماد ہفتوں کی نہیں دنوں کی بات ہے،حکومتی اراکین کا پرنالہ اپوزیشن کی طرف ہے ہم نقب نہیں بلکہ حکومت پر ضرب کی تیاری کرچکے ہیں وہ ہفتہ کے روز ہنڈا موٹرز میں نئے ماڈل کار کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے جہاں وہ مہمان خصوصی تھے رکن اسمبلی پیر مصورشاہ، ہنڈا موٹرز کے سی او فضل احد خان،جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی،مولاناتاج الامین جبل،کشور خان ایڈووکیٹ،مولانا قیصر الدین نے بھی خطاب کیا سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہاکہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگی عدم اعتماد کیلئے ضرورت سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہے حکومتی ارکان کا پرنالہ اپوزیشن کی طرف بہہ رہاہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں نقب نہیں بلکہ ضرب لگارہے ہیں انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے 48 گھنٹے کی بات نہیں کی تھی میڈیا نے ان کی باتوں کا تاثر کچھ اورلیا مولانا نے قوم کو جلد خوشخبری سننے کی نوید دی تھی جے یو آئی کے صوبائی امیر نے کہاکہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں عدم اعتماد ہفتوں کی نہیں دنوں کی بات ہے انہوں نے کہاکہ عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں لوگ کی نظریں جے یو آئی پر مرکوز ہیں اگر شفاف انتخابات ہوتے ہیں تو موجودہ حکمرانوں کو عوام مسترد کردیں گے انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سال سے پاکستان کی گاڑی اناڑی کھلاڑی چلارہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -