آئس کے دھندے میں ملوث ملز مان گرفتار، ڈیڑھ کلو گرام آئس برآمد
پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ پھندو پولیس نے شہر سے متصل علاقوں شاہین مسلم ٹاون اور اطراف میں مخصوص گاہک کو آئس فراہم کرنے والے دو رکنی گروہ کا سراغ لگا لیا، خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران پشاور سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو مخصوص گاہک سمیت ٹوکن کی شکل میں آئس فروخت کرنے والے افراد کو بھی آئس سپلائی میں ملوث ہیں، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پھندو رفیق خان نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی ہے جس کے دوران پھندو کے مخلف علاقوں شاہین مسلم ٹاون اور اطراف میں مخصوص گاہک کو آئس فراہم کرنے والے دو ملزمان جہانگیر ولد عبدالرحمان اور قائد ولد شمروز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار دونوں ملزمان پشاور کے رہائشی ہیں جو مخصوص گاہک سمیت ٹوکن کی شکل میں آئس فروخت کرنے والے افراد کو بھی آئس فراہم کرنے میں ملوث ہیں، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کی نشاندہی پر دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے