کوچہ رسالدار دھماکہ درندگی کی انتہاء ہے،مجیب الرحمان

  کوچہ رسالدار دھماکہ درندگی کی انتہاء ہے،مجیب الرحمان

  

پشاور(سٹی رپورٹر)تاجر اتحاد خیبرپختونخواکے صدر مجیب الرحمن نے کوچہ رسالدار دھماکہ کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ حکومت امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما مجیب الرحمن، شوکت اللہ ہمدر،د محمد شوکت،عزیز خان،نصیر الدین ہاشمی، ظفرمنہاس   اور دیگر تاجروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا  انھوں نے کوچہ رسالدار سانحہ میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔انھوں نے زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کی بھرپور مالی معاونت کیلئے اقدامات اٹھائے۔انھوں نے کہا کہ اس المناک واقعہ پر دلی دکھ ہوا اور ہماری تمام تر ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انھوں نے کہا کہ معصوم افراد کو ٹارگٹ کرناانتہائی گھنانا فعل ہے اور حکمران اس واقعہ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے امن و امان کے پائیدار قیام کو یقینی بنائے کیونکہ اس قسم کے واقعات سے امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ  ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -