نوشہرہ،جائیداد کے تنازعہ پر میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

  نوشہرہ،جائیداد کے تنازعہ پر میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

  

      نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں میاں بیوی کا لرز خیز قتل لشیں بر آمد، پولیس  نے مقتولین کے بیٹے کی مدعیت میں دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی، وجہ عناد جائیداد کا تنازعہ بتاجارہا ہے اس سلسلے میں سمیع اللہ ولد سبحان اللہ ساکن جہانگیرہ نے مقامی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے والد سبحان اللہ ولد رحیم داد اور والدہ رحم زری عرف شمع گذشتہ روز میرے چچا کامدار ولد رحیم دار صوابی کے گھر صوابی گئے ہوئے تھے کہ مجھے اعلیٰ الصبح اطلاع ملی کہ میرے والدین کو دو نامعلوملزمان نے اسلحہ آتشین سے فائر کرکے قتل کردیے ہیں اور تھانہ مصری بانڈہ کے حدود پل کے نیچے پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے۔جب میں جائے وقوعہ پر پہنچا تو میرے والدین ویرانے میں خون میں لت پت پڑے تھے۔پولیس نے مقتولین کے بیٹے کی مدعیت میں دو ملزمان عابد ولد امریش خان، ایوب ولد غلام قادر سکنہ نندرک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،وجہ عناد جائیداد تنازعہ بتایا جا رہا ہے  جبکہ لاشوں کو پسمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کردیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -