تنظیم اساتذہ پاکستان کا آج ملک  بھر میں 53 واں یوم تاسیس بھر پور طریقے سے منانے کا اعلان

تنظیم اساتذہ پاکستان کا آج ملک  بھر میں 53 واں یوم تاسیس بھر پور طریقے سے ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)تنظیم اساتذہ پاکستان نے آج ملک بھر میں 53 ویں یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے اورکہا ہے کہاس سلسلے میں ملک بھر میں  پروگرامات منعقد کئے جائنگے  ترجمان تنظیم اساتذہ پاکستان فیاض احمد کاکاخیل کے اخباری بیان کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال صدر تنظیم اساتذہ پاکستان کے ہدایات کے  روشنی میں پورے پاکستان میں ضلع و تحصیل سطح پر تاسیسی اجتماعات منعقد کی جائیگی۔ الطاف حسین لنگڑیال نے کہا کہ ہم اللّہ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہیں کہ تنظیم اساتذہ پاکستان نے اپنی فلاح و بہبود اور تعمیر سیرت کا ایک اور سنگ میل طے کر کے 54 ویں سال میں داخل ہوگئی۔ یوم تاسیس پر ہم اس عزم کا اقرار کرتے ہیں کہ ملک میں اسلامی فلاحی معاشرے کے قیام اساتذہ کی فلاح و بہبود اور نونہالان قوم کے بہترین تربیت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ صدر تنظیم اساتذہ پاکستان نے پورے پاکستان کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ ملک کے طول و عرض میں تاسیسی پروگرامات منعقد کرکے نئے عزم و ولولے سے کام کا آغاز کریں۔ انہوں نے کارکنان تنظیم اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تاسیسی پروگرامات کا انعقاد ہمیں اپنے اسلاف کے قربانیوں اور محبت کی یاد دلاتی ہے ہمارے تحریک کے بزرگوں کی قربانیوں کے ثمرات کے عوض آج ہم اس تحریک سے وابستہ ہیں جو نصف صدی سے مملکت خداد پاکستان کے تعلیمی میدان میں ہر قسم کے نظریاتی اور فلاحی جدوجہد کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ گزشتہ سال کے نسبت اس سال کارکنان و زمہ داران زیادہ بہتر انداز میں اپنے فرائض منصبی انجام دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -