آئس فروشی میں ملوث دو  ملزمان گرفتار، آئس برآمد

آئس فروشی میں ملوث دو  ملزمان گرفتار، آئس برآمد

  

 پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ  شاہ پور پولیس نے آئس فروخت کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، کارروائی کے دوران ضلع پشاور سے تعلق رکھنے والے دو آئس فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کے ارد گرد آئس فروخت کرنے میں ملوث ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس فروشی  میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے 300 گرام سے زائد آئس برآمد کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ پور شکیل خان گزشتہ روز آئس فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عرفان ولد نصراللہ اور عابد ولد حیات خان کو گرفتار کر لیا جو پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں کے ارد گرد آئس فروشی میں ملوث ہیں،دونوں ملزمان کا تعلق پشاور کے نواحی علاقہ فقیر کلے سے ہے،جنہوں نے ابتدائی تفشیش کے دوران آئس فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر آئس فروشان کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 300 گرام سے زائد آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -