سانحہ کو چہ رسالدار کی شفاف اور فوری تحقیقات کرائی جاے:ثمر بلور

  سانحہ کو چہ رسالدار کی شفاف اور فوری تحقیقات کرائی جاے:ثمر بلور

  

    پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور نے کہا ہے کہ سانحہ کوچہ رسالدار کی شفاف اور فوری تحقیقات کرائی جائے، ملزمان سامنے لائے جائیں۔پشاور شہر سمیت ملک کو محفوظ بنانے کیلئے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زخمیوں کی عیادت اور بعد میں کوچہ رسالدار میں لواحقین سے تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمرہارون بلور نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو امدادی پیکجز کا اعلان کیا جائے اور شفاف طریقہ اپنایا جائے۔امدادی پیکجز بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے دیے جائیں۔ہسپتال میں لواحقین شکایت کررہے ہیں کہ سیکیورٹی کے کوئی انتظامات نہیں ہیں۔حکومت کا ردعمل انتہائی افسوسناک تھا، وزیراعظم کو تعزیت کیلئے بھی چھ گھنٹے لگے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس بار بار خطروں کے حوالے سے خطوط لکھ رہے ہیں۔کس طرح وزیرداخلہ اور وزرا کہتے ہیں کہ پشاور شہر میں کوئی خطرہ نہیں تھا۔لگ رہا ہے کہ انکی اپنے درمیان رابطے کا فقدان ہے یا پشتونوں کا خون سستا ہے۔ ثمرہارون بلور نے کہا کہ اے این پی بار بار متنبہ کرچکی ہے کہ دہشتگرد منظم ہورہے ہیں لیکن سنجیدہ نہیں لیا گیا۔حکومت اب بتائے کہ مزید اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے کیا اقدامات اٹھائے جارہے ہیں؟سانحہ پشاور ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے،پورے شہر میں سوگ کا سماں ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -