کوچہ رسالدار جامع مسجد میں دھماکہ  افسوسناک واقعہ ہے،دینا ناز

 کوچہ رسالدار جامع مسجد میں دھماکہ  افسوسناک واقعہ ہے،دینا ناز

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی نائب صدر وسابقہ ایم پی اے دیناناز نے کہاہے کہ کوچہ رسالدار جامع مسجد میں دھماکہ افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے آرمی پبلک سکول کے بدترین سانحہ کے بعد ریاست، حکومت، سیاسی وسماجی رہنماں کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف متفقہ ایجنڈا بنایا گیا یہ متفقہ ایجنڈا موجود ہے اور یہی دہشتگردی کا خاتمہ کرسکتا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ریاست و حکومت کی ذمہ داری ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نماز جمعہ کے اجتماع میں معصوم عوام پر حملے کی دنیا کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا۔ملک دشمن عناصر صوبے کا امن وامان خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں معصوم عوام پر دھماکہ بزدلانہ فعل ہیں انہوں نے حکومت پرزوردیاکہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے اورانکابہترعلاج معالجہ کیلئے  اقدامات ٹھائے جائیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -