ہمارے جائز مطالبات تسلیم  کئے جائیں،نیاز یوسفزئی

ہمارے جائز مطالبات تسلیم  کئے جائیں،نیاز یوسفزئی

  

مردان (بیورورپورٹ) پاپولیش ویلفیئرڈیپارٹمنٹ ورکرز یونین کے صوبائی صدر نیاعلی خان یوسفزئی نے کہاہے کہ محکمے کے ملازمین جائز مطالبات کے لئے دربہ در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں، حکام ہمارے جائز مطالبات پر کان دھرنے کوتیارنہیں،تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق صوبہ بھر کے ہزاروں ملازمین 8مارچ کو مطالبا ت کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے تاریخ ساز دھرنا دیں گے وہ مردان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر صوبائی رہنما عبدالاحد ہوتی بھی موجود تھے محکمہ بہبود آبادی کے ورکرزیونین کے صوبائی صدر نے کہاکہ میل او رفیمیل ملازمین کا سروس سٹرکچر، اپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل بنیادی مسائل ہیں ہم نے حکومت کو چارٹر آف ڈیمانڈبھی پیش کیاہے فیلڈ سٹاف کے ملازمین جس سکیل میں بھرتی ہوتاہے اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہوجاتاہے نیازعلی خان یوسفزئی نے کہاکہ محکمے کے آیا اورچوکیدار پوسٹوں پر مطلوبہ تعلیم کے حامل ملازمین کو فیمیل اسسٹنٹ اور کلرک کے پوسٹوں پر تعینات کیاجائے انہوں نے کہاکہ محکمہ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ صوبائی حکومت کوباربار ان مطالبات کے حل کے لئے درخواستیں دیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظو رکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ 8مارچ کو محکمے کے ہزاروں ملازمین سڑکوں پر نکلیں گے اور صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیاجائے گاانہوں نے مزید کہاکہ ملازمین مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -