عثمانیہ سکول اینڈ کالج میں کلاس ہشتم میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا اعلان 

  عثمانیہ سکول اینڈ کالج میں کلاس ہشتم میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا اعلان 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)معروف دینی درس گاہ جامعہ عثمانیہ پشاور کے زیر انتظام عثمانیہ سکول اینڈ کالج نے کلاس ہشتم میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کا اعلان کردیا۔ پہلا انٹری ٹسٹ 30مارچ 2022بروز بدھ جبکہ دوسرا انٹری ٹسٹ یکم اپریل 2022 بروز جمعہ ہوگا۔امتحانی مرکز گلشن عمر کیمپس چراٹ روڈ پبی ہوگا۔اس حوالہ سے جامعہ کے مدیر مفتی غلام الرحمن نے کہا کہ  عثمانیہ سکول اینڈ کالج کا مقصدایک مضبوط اور تعمیری سوچ ہیجہاں  منفرد نظام تعلیم کے تحت درس نظامی کے ساتھ ساتھ بی ایس تک کی تعلیم دی جاتی ہے۔عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی کے  طلبہ نے پشاور بورڈ میں میٹرک اورایف اے کے امتحانات میں ک? نمایاں پوزیشنوں کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں ایسے افراد تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جو عصری علوم سے لیس ہونے کے ساتھ ساتھ دینی علوم  وفکری لحاظ سے مضبوط ہوں۔ تاکہ کل یہ بچہ اگے جاکر انتظامی میدان میں ملک وقوم کی صحیح خدمت کرسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -