یونیورسٹیز:بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کا 10مارچ کو احتجاج کا اعلان

  یونیورسٹیز:بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کا 10مارچ کو احتجاج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      پشاور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن (APUBTA)  نے اپنے مطالبات کے حق میں 10مارچ کو یچ ای سی مرکزیدفتر اسلام اباد کے سامنے  پر امن احتجاج ریکارڈ کرنیکا اعلان کر دیا ہے  ایسو سی ایشن کے مطابق احتجاج میں کشمیر سے لے کر بلوچستان تک کی تمام جامعات سے اساتذہ اپوبٹا کی قیادت و بینر تلے  شرکت کریں گے۔ احتجاج کا بنیادی مقصد بی پی ایس اساتذہ کی محرومیوں اور ان سے امتیازی سلوک کے معاملے اور ایچ ای سی کے آرڈیننس کی خلاف ورزی کے حوالے سے ملکی سطح پر آگاھی ہے۔ اس حوالے سے مختلف پارلیمنٹیرینز و سینیٹرز سے بھی ملاقاتیں کی جا چکیں ہیں اور انہیں اساتذہ کے جائز مطالبات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ APUBTA نے ایچ ای سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے آرڈیننس پر عمل کرے تاکہ یونیورسٹی کے اساتذہ میں سنیارٹی کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ  ایچ ای سی سے اس ضمن میں اپوبٹا گزشتہ دو سال میں 17 میٹنگز بھی کرچکی ہے اور ایک ڈرافٹ بھی جمع کرواچکی ہے مگر  ایچ ای سی واضح حکومتی ہدایات اور اپنے ہی قانون سے انکار کرتے ہوئے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ ایچ ای سی کا اپنے منظور نظر اساتذہ (ٹی ٹی ایس) کیلئے الگ اور بی پی ایس اساتذہ کیلئے الگ قوانین اور تفریق مزید نہیں چلنے دینگے کیونکہ اس تفریق نے تعلیمی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ لہذا اب ان تمام معاملات کو ایوانِ بالا تک پہنچانے کے لئے ملک بھر کے اساتذہ نے اپوبٹا کے پلیٹ فارم سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔