پشاور، گھریلو صارفین کو گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

پشاور، گھریلو صارفین کو گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں گیس بحران تھمنے کا نام نہیں لے رہا شہر کے بیشتر علاقوں میں گھریلو صارفین کو گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر کے علاقہ پی کے 77 شاہین مسلم ٹاؤن ' بوستان آباد نمبر 4' لنڈے بازار' محلہ مسجد بلال،ورسک روڈ اور چمن آباد کالونی میں گیس صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک غائب رہتی ہے جس نے اہلیان علاقہ کو پریشانی سے دو چار کر رکھا ہے اور علاقہ عوام لکڑیاں لاکر جلانے پر مجبور ہیں۔اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں گیس کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔