کاروباری شخصیات پشاور میں سرمایہ کاری کریں،زبیر علی 

  کاروباری شخصیات پشاور میں سرمایہ کاری کریں،زبیر علی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ پشاور میں روزگار کے مواقع موجود ہیں کاروباری شخصیات یہاں پر سرمایہ کاری کریں جس سے پشاور کے مقامی لوگ مستفید ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور فوڈ سٹی ریسٹورانٹ اینڈ ہوٹل کوہاٹ روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور پی ایف سی کے مالکان نورزادہ نور شینواری،داد خان،میاں زبیر شاہ اور ہارون الرشید سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگ بھی موجود تھے۔ میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا کہ ان کے والد سابق سینیٹر حاجی غلام علی نے بطور ناظم اعلی پشاور شہر کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں جسے پشاور کے شہری مدتوں یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پشاور کے شہریوں کو سہولیات فراہمی اور شہر کی ترقی کیلئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری شخصیات کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا جن کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کریں گے۔