سانحہ پشاور درد ناک اور بڑا سکیورٹی تھریٹ ہے، فائق شاہ 

  سانحہ پشاور درد ناک اور بڑا سکیورٹی تھریٹ ہے، فائق شاہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے پشاور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ تمام ادارے، سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملکر دہشت گردوں کے خلاف مربوط حکمت عملی تشکیل دیں، اتنی بڑی تعداد میں قیمتی جانوں کا ضیاع بڑی سیکورٹی تھریٹ ہے، جسے نہایت جامع لائحہ عمل سے بے نقاب کیا جانا ضروری ہے  جب تک سرحد پار دشمن کی سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب نہیں کیا جاتا سخت اثرات ہوں گے، نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی کرکے کاروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں یہ انتہائی تشویشناک ہے جس کو باہمی ہم آہنگی اور اتحاد سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے سیکورٹی کو از سر نو ترتیب دیا جائے، لواحقین کو انصاف ملنا چاہیے، پشاور کو خون میں نہلانے والے ملک دشمن ہیں، ان کی کمر توڑنے کیلئے کاروائی کی جائے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ بھارت اور امریکی مخالفت کا بدلہ لینے والے سرگرم ہیں، یہ حملہ سفاکیت کی مثال ہے جسے کوئی مسلمان سوچ بھی نہیں سکتا، سیاست آپس میں گتھم گھتا ہیں اور ملک میں جہالت، امن و امان کی صورتحال اور تقسیم پیدا ہو رہی ہیں ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن کو پہچانیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -