بشام،اے این پی کے امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

  بشام،اے این پی کے امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار

  

     الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بشام اے این پی تحصیل میئرکیلئے اُمیدوار صلاح الدین کا پی ٹی آئی کے حاجی سدید الرحمان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا،شوکت یوسف زئی کی قیادت میں دندئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  صلاح الدین نے کہا کہ فیصلہ مقامی پارٹی رہنماؤں،علاقے کی تعمیر و ترقی اور مشران سے باہمی مشاورت کے بعد کیا اور اُمید کرتے ہیں کہ حاجی سدید الرحمان منتخب ہونے کے بعد عوام کی بھرپور خدمت جاری رکھیں اور ان کی حمایت کرنے والے ووٹرز کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی سدید الرحمان نے کہا کہ انھوں نے ہمیشہ شانگلہ کے عوام کے مفاد کے خاطر سیاست کیا،اس خاندان نے آج ثابت کردیا کہ وہ شانگلہ کی ترقی کیلئے سیاست کرتے ہیں۔ان کی ہمیشہ قدر کی ہیں اور انھوں نے آج ان کی حمایت کا اعلان میں واضح کیا کہ یہ لوگ جمہوری لوگ ہیں اور حقیقی سیاست کرتے ہیں،ان کی کتنی بھی شکریہ ادا کی جائے کم ہیں۔ساتھ چلنے کا عظم۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابائے شانگلہ الحاج سیدفرین نے کہا کہ سیاست علاقے کی تعمیر،پسماندگی کا خاتمہ اور عوامی خدمت کا نام ہیں جو ہمیشہ کیا اور یہ سفر اپنے ساتھیوں کیساتھ جاری رہے گا۔امیرزیب،صلاح الدین اور اس کے خاندان سے جو فیصلہ کیا وہ ناقابل فراموش اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انھوں نے آج ثابت کیا کہ وہ اس علاقے کی تعمیر و ترقی کیساتھ ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیرزیب کا کہناتھا کہ فیصلہ علاقے کی مفاد میں کیا،پی ٹی آئی سے اُمید کرتے ہیں کہ وہ اس علاقے کی مزید ترقی اور عوامی فلاحی منصوبوں کیلئے مزید بھی کام کریگی۔اس موقع پر صلاح الدین کے سینکڑوں ہامیوں اور کارکنان نے حاجی سدید الرحمان کی بھرپور حمایت کابھی اعلان کیااور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحصیل میئر بشام کیلئے حاجی سدید الرحمان کے شانہ بشانہ کمپین چلائینگے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -