پشاور دھماکہ شرپسند عناصر کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں:ظہور شاکر

  پشاور دھماکہ شرپسند عناصر کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں:ظہور شاکر

  

      پشاور(سٹی رپورٹر)وزیراعلی کے مشیر برائے حج اوقاف و مذہبی امور ظہور شاکر نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی مذہب معصوم عوام پر حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم جامع مسجد میں خودکش دھماکے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ نماز جمعہ کے اجتماع میں معصوم عوام پر حملہ کہاں کی انسانیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لئے ایک روزہ دورے کے موقع پر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن وامان خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی۔ معصوم عوام پر دھماکہ بزدلانہ فعل ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں۔ ظہور شاکر نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ موصوف نے غم زدہ خاندانوں سے شہدا کے بلند درجات کے لئے دعا اور اظہار تعزیت کی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر چیف خطیب طیب قریشی بھی موصوف کے ہمراہ تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -