اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پیش تو کریں ان کوناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا:پرویز خٹک

  اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پیش تو کریں ان کوناکامی کے سواکچھ نہیں ملے ...

  

     نوشہرہ (رپورٹ)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پیش توکریں ان کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا آج بھی بر ملا کہتا ہوں اپوزیشن کے 7 اراکین کے ہمارے ساتھ نہ صرف ر ابطے ہیں بلکہ ان کی مکمل حمایت بھی ہمیں حاصل ہے، عمران خان کا سپاہی ہوں میرے ہوتے ہوئے ان کی حکومت کوئی مائی کا لعل نہیں گراسکتا، حکومتیں بنانے اور گرانے میں جوڑ توڑ کا ما ہر ہوں اگر اپوزیشن ہمارے 2ممبران کو اپنے ساتھ ملا سکتے ہیں تو میں بھی اپنی روایتی داو پیچ کے زریعے ان کا شیرازہ بکھیر کر رکھ سکتا ہوں اپوزیشن والوں کو قوم پہچان گئی ہے ان ہی چوروں، لٹیروں کی وجہ سے پاکستان 100ملین ڈالرزسے زائد کا مقروض ہے اگر نواز شریف اور زرداری کوملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کی فکر ہوتی تو یہ ملک بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے نہ دبہ ہوتا،آج بھی نواز شریف اور زرداری کے لئے گئے قرضوں کی ادائیگیاں سود سمیت ہم کر رہے ہیں جسکا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے مولانا اپنی سابقہ دور پر نظر ڈالتے ہوئے سچ سچ بتائیں کہ انہوں نے ایم ایم اے دور حکومت میں مساجد، مدارس اور خطاباء مساجد کی اتنی خدمت کی تھی جتنی تحریک انصاف کی حکومت کر رہی ہے؟انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی کی حکومت نے حقیقی معنوں میں مساجد، مدارس اور علما حق کی خدمت کی ہے ایم ایم اے دور حکومت میں تو ووٹ اسلام کے نام پر لیا  گیااور مزے اسلام آباد میں لوٹے جا رہے تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقوں سدو خیل میں لیڈی کونسلر زوجہ امتیاز خان کے رہاشگاہ پر شمولیتی تقریب جبکہ پیر پیائی قمبر خیل میں لعل بشر کے حجرے میں جلسے  سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، تحصیل ناظم نوشہرہ اسحاق خان خٹک اور دیگر بھی موجودتھے پرویز خان خٹک نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اس ملک میں مہنگائی سابقہ حکمرانوں کی کرپشن، لوٹ مار، اقرباء پروری اور زخیرہ اندوزی کی وجہ سے ہے اگر نواز شریف اور زرداری باریاں لیکر ایک دوسرے کی چوریاں نہ چھپاتے تو آج یہ ملک کا خزانہ خالی نہ ہوتا نہ اس ملک کے عوام معاشی طور پر بد حال ہوتے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اسلام کے نام پر ووٹ لیا جاتا ہے، کیا صرف مولوی ہی اسلام کا ٹھیکیدار ہے کیا ہم مسلمان نہیں اور یہ سیاسی مولوی آخر کب تک مساجد، مدارس، منبر و محراب اپنی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتا رہے گا بس بہت ہو چکا اب ایسے مولویوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 40سال سے سیاست کے میدان میں ہوں اور میری سیاست کا محور خدمت کے سوا کچھ نہیں، سب کو قریب سے دیکھنے کا موقعہ ملا ہے جس میں عمران خان کے سوا کسی کوایماندار نہیں دیکھا کیوں یہ پاکستان کا واحد حکمران ہے جو امریکہ کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -