ڈیرہ میں مزید 5 میاواکی فاریسٹ لگانے کا فیصلہ

ڈیرہ میں مزید 5 میاواکی فاریسٹ لگانے کا فیصلہ

  

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) ڈیرہ غازی خان کے پارکس میں پارکنگ مفت کرنے کے ساتھ ضلع میں مزید پانچ میاواکی فاریسٹ لگائے جائیں گے۔شہر کے اہم (بقیہ نمبر4صفحہ10پر)

چوکوں میں ٹریفک سگنلز کی تنصیب کیلئے دوبارہ سفارشات بھیجنے،خواتین پارک کا کام جلد شروع کرنے اور بیک وقت میگا شجرکاری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی میں اہم فیصلے کئے گئے مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،ایم پی ایز سردار جاوید اختر لنڈ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کے علاؤہ ضیاء خان لنڈ، ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور افسران موجود تھے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور پودوں کے اعداد و شمار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین روز کے اندر جگہ کا تعین کرکے بیک وقت میگا شجرکاری کی جائے پارلیمنٹیرینز،افسران،سکاؤٹس،گرلز گائیڈ،طلبہ اور سول سوسائٹی کے ذریعے میگا شجرکاری کی جائے۔ڈیرہ غازی خان شہر میں مزید تین میاواکی جنگل لگائے جائیں۔مافیا سے تجاوزات واگزار کراکے میاواکی فاریسٹ لگائے جائیں۔وزیر اعظم کے ٹین بلین سونامی پراجیکٹ کو ملکر کامیاب کرانا ہے۔پارلیمنٹیرینز کا شجرکاری پر فوکس ہے۔خواتین پارک کے ٹینڈر جاری،دو روز کے اندر  ورک آرڈر جاری کرائے جائیں اور پارک جون تک مکمل کرایا جائے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ خواتین پارک فلی فنڈڈسکیم ہے،تکمیل میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔پاکستان چوک پر مانومنٹ کی حفاظت کیلئے فنسنگ کی جائے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر حضرت سخی سرور کے عرس پر سیکورٹی مزید سخت کی جائے تاہم زائرین کو بہتر سہولیات اور معاشی سرگرمیوں کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ہوٹل،کرایہ دار،مسافر اور اجنبیوں کی مکمل  تلاشی اور تحقیقات کرائی جائیں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ان کے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز سے شہر میں بجلی کے ٹرانسفارمر اور دیگر بحالی کے کام ہوں گے فورٹ منرو کی آئندہ بیس سالہ ضرورت دیکھتے ہوئے ماسٹر پلان شروع کرادیا ہے۔ ڈیمس جھیل اور دیگر تفریحی مقامات کو بہتر کیا جائیگا۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں ٹیم اچھا کام کررہی ہے، ڈیرہ غازی خان میں حیدر سکواڈ کے موثر گشت کی وجہ سے جرائم کی شرح کم ہوئی ہے تاہم مزید اقدامات کی گنجائش ہے۔         مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے پارکس میں پارکنگ مفت کردی ہے۔  ڈی جی خان میں 15 مارچ کو جشن بہاراں کا آغاز ہوگا۔شہر میں رات دس بجے سے قبل بھاری گاڑیوں کے داخلہ کی پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے۔ اہم چوک پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب کیلئے دوبارہ سفارشات بھیجیں جائیں۔روڈ اور کینال کے کنارے بھی شجرکاری کرائی جائیں۔منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کیلئے ٹیچنگ ہسپتال میں 40 بستر کا حامل وارڈ بنایا جائے۔مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کے زیر التوا ٹینڈر فوری جاری کرائے جائیں۔مانکا کینال پر مزید تین پل اور یوٹرن پراجیکٹ پر جلد کام کیا جائے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ضلع ڈیرہ غازی خان کیلئے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز دئیے ہیں۔عوامی مسائل کے حل اور مفاد عامہ کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائے اجلاس میں امن و امان،ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔     اراکین صوبائی اسمبلی سردار جاوید اختر لنڈ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے ڈی سی سی کے اجلاس میں ہدایات جاری کیں۔  ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مٹریل کے معیار کو فوکس کیا جائیگا۔پیشرفت سے اراکین اسمبلی کو آگاہ رکھا جائیگا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے ترقیاتی منصوبوں اور ایس پی تحقیقات نے امن و امان کے معاملات پر بریفنگ دی۔ 

پارکنگ مفت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -