زرعی کالج جامعہ زکریا، ڈاکٹر حکومت  کو چیئرمین بنانے کافیصلہ کالعدم

زرعی کالج جامعہ زکریا، ڈاکٹر حکومت  کو چیئرمین بنانے کافیصلہ کالعدم

  

ملتان (خصو صی  رپورٹر  )  لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے گورنر پنجاب کی جانب سے میرٹ کو نظر انداز کرکے ڈاکٹر (بقیہ نمبر5صفحہ10پر)

حکومت علی کو زرعی کالج بہاالدین زکریا یونیورسٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے اس معاملے کو سینئر پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ڈاکٹر اکبر انجم کے وکیل خالد مسعود غنی، یونیورسٹی کے وکیل علی صدیقی اور حکومت علی کے وکیل رانا اقبال نون نے دلائل مکمل کیے تو دلائل کی سماعت کے بعد ہائیکورٹ ملتان بنچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اکبر انجم میرٹ میں پہلے نمبر پر تھیانکی ریٹائرمنٹ 29 مارچ کو ہوگی مگر گورنر پنجاب نے اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے حکومت علی کو نامزد کردیا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -