سانحہ پشاور کیخلاف احتجاجی مظاہرے
مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر) سانحہ پشاور کیخلاف مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت المسلمین (بقیہ نمبر8صفحہ10پر)اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا کی جانب سے الگ الگ احتجاجی مظاہرے کیے گئے، ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری بار معین الدین جوئیہ ایڈووکیٹ،سعیداللہ گسورہ ایڈووکیٹ،عزیز پتافی ایڈووکیٹ، کاشف پتافی ایڈووکیٹ،شیخ سجاد ایڈووکیٹ، شیخ حبیب الرحمان ایڈووکیٹ،قنبر بخاری ایڈووکیٹ،زاہد بخاری ایڈووکیٹ،الطاف بخاری ایڈووکیٹ،ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے رکن سید اختر بخاری ودیگر وکلا نے کہا کہ متوقع خطرات کے باوجود مسجد پر دہشتگردانہ حملہ ملک میں سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت المسلمین کے جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سید اقتدار حسین نقوی،سید شفقت کاظمی،رانا محمد افضل،سید غلام علی بخاری،سید غضنفر عباس نقوی،سید اختر بخاری،حافظ اکبر نقاش ودیگر نے بھی خطاب کیا پشاور میں ہونے والے دہشتگردی کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی