شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کیلئے  اقدامات کررہے ہیں‘ خواجہ داؤد سلیمانی 

شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کیلئے  اقدامات کررہے ہیں‘ خواجہ داؤد سلیمانی 

  

وہوا(نمائندہ پاکستان) وہوا کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی جلد شروع کردی جائے گی یہ (بقیہ نمبر11صفحہ10پر)

بات ایم پی اے خواجہ حافظ محمد داؤد سلیمانی نے پینے کے پانی کی سپلائی کے لیے پائپ لائن کی تنصیب کا معائنہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وہوا کے شہری عرصہ دراز سے پینے کے صاف پانی سے محروم چلے آرہے ہیں یہاں سے منتخب ہونے والے سابقہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں نے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے جس کے باعث یہ مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا انہوں نے کہا کہ ان کی سفارش پر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے دو ٹیوب ویل کی تنصیب ہوچکی ہے جبکہ مزید دو ٹیوب ویل نصب کرکے انہیں سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا پانی کی سپلائی کے لیے پائپ لائن کی تنصیب کا کام بھی اپنے آخری مراحل میں جس کی تکمیل کے ساتھ ہی شہریوں کو پینے کے پانی کی سپلائی شروع کردی جائے گی اس موقع پر محلہ سخی سلطان نورنگ کے رہائشیوں نے محلہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے اہل محلہ کویقین دلایا کہ بہت جلد ان کے محلہ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا جائے گا اس موقع پر سابق نائب ناظم محمد یونس خان کھیتران، سردار عبدالستار اخونزداہ، سردار عصمت اللہ خان بکھائی،  قمر زمان خان پٹھان، غضنفر عباس چچہ، محمد عبداللہ، اللہ ڈتہ خان رند۔محمد عمران رند اور فلک شیر خان دستی ان کے ہمراہ تھے۔

صاف پانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -