جرائم پیشہ عناصر کیساتھ ٹک ٹاک بنانے پر چار پولیس افسر ملازمت سے فارغ
ملتان ( وقا ئع نگار ) ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال نے 04 پولیس افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے (بقیہ نمبر12صفحہ10پر)ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر ملازمت سے برخاست کر دیاملازمت سے برخاست ہونیوالے پولیس افسران میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر قسور عباس، کنسٹیبل ذیشان حیدر، محمد مدنی اور محمد آصف شامل ہیں.جبکہ یونیفارم کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر کنسٹیبلان الیاس، عابد، ارسلان، اکرم، علی ندیم اور جواد کی 02 سال سروس ضبط کر لی گء ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کسی بھی پولیس افسر کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائے جانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی