ریجنل پولیس آفیسر ملتان کا انسداد  تشدد برائے خواتین مرکز کا دورہ  کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

ریجنل پولیس آفیسر ملتان کا انسداد  تشدد برائے خواتین مرکز کا دورہ  کارکردگی ...

  

 ملتان (  وقا ئع نگار  )ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے گزشتہ روز انسداد تشدد برائے خوتین سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب (بقیہ نمبر13صفحہ10پر)

وومن پروٹیکشن اتھارٹی ارشاد وحید،منزہ منظور منیجر انسداد تشدد خواتین سنٹر،منیجر کرائسس سنٹر سائیکالو جسٹ اور انچارج درالامان جنوبی پنجاب اور پرسنل سٹاف آ فیسر  محمد یوسف بھٹی بھی موجود تھے۔اس موقع پر RPOکا کہنا تھا کہ خو۔انسداد تشدد برائے خواتین سنٹر میں ایک ہی چھت کے نیچے متاثرہ خواتین کو تما م سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں یہ سنٹر سٹیٹ آف دی آرٹ پرو جیکٹ ہے جس کے تحت خواتین اپنے خلاف ہونے والی زیادتی،ظلم،تشدد بارے قانونی امداد اور داد رسی حاصل کر سکتی ہیں۔اس موقع پر منیجر منزہ منظور نے آر پی او کو انسداد تشددبرائے خواتین بارے تفصیل سے بریف کیا  جس پر آرپی او نے سنٹر کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پولیس آفیسر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -