عوامی لانگ مارچ،آزاد کشمیر میں تیاریاں 

عوامی لانگ مارچ،آزاد کشمیر میں تیاریاں 

  

ملتان (نیٹ نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے عوامی لانگ مارچ کے حوالے سے آزاد کشمیر میں تیاریاں جاری ہیں پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء شگفتہ نورین کاظمی کی قیادت میں خواتین کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

جس میں اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے شرکت کی۔اجلاس میں پیپلزپارٹی حلقہ تین کے امیدوار اسمبلی سردار مبارک حیدر جہانگیر خان مغل،شریک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر،سابق امیدوار اسمبلی حلقہ تین سردار مبارک حیدر،ڈویژنل صدر جہانگیر خان مغل شگفتہ نورین کاظمی،شبنم اعوان،فوز یہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو نے اعوامی جنگ جیت لی آج لاکھوں کی تعداد میں لوگ لانگ مارچ میں شریک ہیں جہاں بھی پہنچتے ہیں لاکھوں لوگ استقبال کر رہے ہوتے ہیں،پاکستان میں پیپلز پارٹی نے جب بھی لانگ مارچ کیا کامیاب ہوئے،پاکستان کی اعوام نے بلاول بھٹو کا بھر پور ساتھ دیا،پاکستان کی سیاست کا رخ بدل گیا،مہنگائی سے تنگ عوام لانگ مارچ میں شریک ہو رہے ہیں،اس ملک کو پچانے کیلئے عمران خان کو ہٹانا ہو گا اعوام بلاول کے ساتھ ہیں چیئرمین بلاول بھٹو جب اسلام آباد پہنچیں گے تو اعوام کا جم غفیر ہو گا،عمران خان میں اگر تھوڑی سی بھی غیرت ہو تو وہ اقتدار چھوڑ کر گھر چلیں جائیں، آج غریب کو ایک وقت کی روٹی ملنا مشکل ہو چکی ہے،آج کے ااجلاس میں میں خواتین کی بڑی تعداد کو شریک ہونا اس بات کا ثبوت ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کا دفاع کیا،پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی خواتین کو اہم جگہوں پر لایا،ہم نے آزاد کشمیر میں ڈپٹی سپیکر خواتین سے بنائی،ہر جگہ پر خواتین کے لیئے الگ ڈیسک کام کرائے،پیپلزپارٹی خواتین کے لیئے سب سے قبل اعتماد پارٹی اس لیئے ہے اس جماعت کی چیئر پرسن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو رہی کسی بھی اسلامی ریاست کی پہلی خواتین وزیرعظم پاکستان پیپلزپارٹی کا کارنامہ ہے،خواتین لانگ مارچ میں شرکت کے لیئے تیار رہیں ہم ٹرانسپورٹ سے لے کر تماما سہولت مہیا کریں گے،مظفرآباد ڈویژن میں کارکنان کا جوش جذبہ بتا رہا ہے مظفرآباد ڈویژن سے ایک بڑا قافلہ اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا۔

پی پی تیاریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -