تحصیل کبیروالا کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح‘ حسین جہانیاں گردیزی 

تحصیل کبیروالا کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح‘ حسین جہانیاں گردیزی 

  

کبیروالا (نامہ نگار) عوام کی بلاتفریق خدمت کرنے پر یقین رکھتا ہوں،کبیروالا شہر سمیت تحصیل بھر کی محرومیوں کا خاتمہ اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،کبیروالا کے عوام نے ہمیشہ توقعات سے بڑھ کر عزت واحترام دیا ہے،ریکارڈ ترقیاتی (بقیہ نمبر16صفحہ10پر)

منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے،جن کی تکمیل سے صحت،تعلیم سمیت دیگر شعبوں کی کارکردگی مزید بہتری آئے گی اور شہریوں کا بھرپور ریلیف ملے گا،ان کا خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے چاہ آئمہ والا ملتان روڈ کبیروالا میں سید حسن رضا گردیزی کی رہائشگاہ پر تاجر دوست گروپ کے عہدیداران وممبران کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاجر دوست گروپ کبیروالا کے رہنماؤں ملک حاجی محمد اشرف،شیخ راشد ندیم سعیدی،ملک بشیر احمد اور چوہدری محمد اسلم شاہد کمبوہ نے اپنے خطابات میں صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کو کبیروالا شہر سمیت حلقہ بھر میں میگا پراجیکٹس اور ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات کے اجراء اور تکمیل کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کبیروالا کے عوام اپنے محسن سید حسین جہانیاں کی عوامی خدمات اور محبتوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔مذکورہ استقبالیہ میں سابق ممبر پنجاب بار کونسل حاجی عبدالعزیز خان پنیاں،میونسپل کمیٹی کبیروالا کے سابق چیئرمین اطہر یوسف خان بھٹہ،سابق وائس چیئرمین ملک طاہر شفیق،ممبران ڈویژنل،ضلعی اور تحصیل امن کمیٹیز سید منتظر مہدی،سید سہیل عابدی،سید فرخ رضا،حفیظ سعیدی،سیاسی،سماجی،تجارتی شخصیات ملک محمد ظریف، مہر لیاقت علی جوتہ،ملک فارو ق احمد،مہر فاروق احمد جوتہ،ملک الطاف حسین،راؤ عمران مانی،مہر شعیب صادق سڈھل،امجد علی شاہ،چوہدری سعید اقبال گل،چوہدری اکرم خالد،چوہدری شبیر احمد ارائیں،جاوید خان پڑھیار، اسماعیل شہزاد عاربی،چوہدری سعید کامران،سردار محمد احمد خان سیال،شاہدرفیق خان پنیاں،سید جاوید اختر شاہ،ملک اشرف قمر بھٹی،خاور تحسین خان بھٹہ،مہر محمد شفقت جوتہ،محمد علی شیخ،ملک طالب حسین،شاکر شاہ قریشی،سردار محمد اسلم حیات خان سیال،قاسم خان ایری،چوہدری خالد محمود،وقاص احمد خان بھٹہ،مجاہد اقبال سعیدی،غلام مرتضی خان بھٹہ،ریاست علی،شیخ محمد ارشد،رانا محمد سبحان،محمد علیم،مہر خادم حسین سڈھل،ملک خالد شفیق،جمیل احمد خان  سمیت دیگر نے شرکت کی۔

حسین جہانیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -