حضرت سخی سرور ؒ کا 865واں عرس  سکیورٹی انتظامات فائنل‘ آر پی او   کمانڈنٹ بی ایم کا دربار کا دورہ 

حضرت سخی سرور ؒ کا 865واں عرس  سکیورٹی انتظامات فائنل‘ آر پی او   کمانڈنٹ بی ...

  

ڈیرہ‘ چوٹی زیریں (بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس (بقیہ نمبر17صفحہ10پر)

آفیسر  محمد وقاص نذیر  نے حضرت سخی سرور احمد سلطان کے عرس کے حوالے سے دربار حضرت سخی سرور احمد سلطان دورہ کرتے ہوئے سیکورٹی و حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا   ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کو ڈی پی او  ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم  نے عرس پر کیے گئے سیکورٹی انتظامات  کے حوالیسے بریفگ دی آرپی او نے دربار حضرت سخی سرور کے سیکورٹی پوائنٹس اور پکٹس ہائے کوچیک کرتے ہوئے دربار  کے داخلی اور خارجی راستوں پر کیے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا دوران وزٹ آر پی او نیہدایات جاری کیں کہ عرس حضرت سخی سرور احمد سلطان پر آنے والے زائرین کی سیکیورٹی کے لیے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر فول پروف انتظامات کیے جائیں  دربار کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ و خفیہ کیمرے  نصب کئے جائیں دربار میں بغیر تلاشی اور چیکنگ کسی بھی شخص کو  داخل نہ ہونے دیا جائے اور اس بات کویقینی بنایا جائے کہ ہرشخص چار بار  فیزیکل اور الیکٹرونک ڈیسوائسز کی مدد سے تلاشی کے مراحل سے گزرنے کے بعد  احاطہ دربار میں داخل ہو  CC TV کیمروں کی مدد سے پورے علاقہ کی نگرانی کی جائیاس کے بعد ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ سخی سرور کا معائنہ کرتے ہوئے  تھانہ کے ریکارڈ فرنٹ ڈیسک، بلڈنگ اسلحہ خانہ مال خانہ، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور حوالات  میں بند ملزمان سے گفتگو بھی کی۔ علاوہ ازیں۔  کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد اکرام ملک حضرت سخی سرورؒ کے 865 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کی آمد کے حوالے سیکورٹی  کوہ سلیمان سخی سرور کا دورہ کرتے ہوئے تمام داخلی خارجی راستوں اور مقدس مقامات کا وزٹ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔  انہوں نے موضع جیدی کوہ سلیمان کے تمام داخلی خارجی راستوں کا معائنہ کیا اور مزار چار یار، قدم گاہ چمبہ، مقدس مقامات یاعلی مدد،پہاڑی سمیت دیگر مقامات کا بھی وزٹ کیا کمانڈنٹ بی ایم پی کو بارڈر ملٹری پولیس کے افسران نے عرس سخی سرور کی سکیورٹی ٹریفک کے نظام سمیت دیگر امور بارے بریف کیا۔

آر پی او 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -