ملتان مصنوعی مہنگائی،گراں فروشوں،ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن تیز کرنیکا حکم

ملتان مصنوعی مہنگائی،گراں فروشوں،ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن تیز کرنیکا حکم

  

        ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول میکنزم مانیٹرنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی میں شدت لانے کا حکم دیتے ہوئے ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کیلئے فوڈ اتھارٹی کیساتھ ملکر کریک ڈاؤن کیا جائے۔ڈویژن میں (بقیہ نمبر18صفحہ10پر)

آٹا، چینی کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بتایا کہ احساس دستر خوان سے ابتک 18 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔احساس دستر خوان کے مقام پر شیڈ لگائے جائیں گے۔ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے بتایا کہ ایک ہفتے میں 18 پرائس ملز کو شوکاز نوٹس، 3 کا کوٹہ معطل کیا گیا۔3 لاکھ 54 ہزار3 سو 13 روپے جرمانہ کیا گیا۔گزشتہ ماہ 119 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 35910 چھاپے مارے۔62 مقدمات درج،166  افراد گرفتار،72 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت 11417 کریانہ سٹورز کو رجسٹر کیا گیا۔بعدازاں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی جانچ کیلئے مارکیٹوں کا دورہ کیا۔انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی، پرائس لسٹ ڈسپلے چیک کیا۔کمشنر نے آٹا کوٹہ سٹاک، چینی دال، سبزی،پھل کے ریٹس چیک کئے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ایوب بخاری بھی ہمراہ تھے۔ڈویژنل انتظامیہ شہر اولیاء کے زرخیز تہذیب و تمدن کو اجاگر کرنے بارے سرگرم عمل ہے۔قلعہ کہنہ سے ملحقہ سائٹ پر 8 کنال زمین پر میوزیم زیر تعمیر ہے۔اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں میوزیم کی 8 کروڑ کی سکیم منظور ہوئی تھی جبکہ شہر اولیاء کے باسیوں کو تفریح کی مثبت سہولت فراہم کرنے کیلئے قلعہ کہنہ قاسم باغ کی اپ گریڈیشن، تعمیر و مرمت سکیم بھی منظور کی گئی ہے۔3 کروڑ کی لاگت سے باغ کی حالت زار بہتر کی جائے گی۔ ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ شہر اولیاء شاندار تاریخ وتہذیب کا وارث ہے۔ملتان قدیم ترین شہر ہے اور آج بھی اپنے پورے تقدس کے ساتھ زندہ ہے۔میوزیم تاریخ،تہذیب و ثقافت کے عکاس ہوتے ہیں۔زندہ قومیں تاریخ و ثقافت کو محفوظ رکھتی ہیں۔اہل ملتان اپنے بزرگوں کی تاریخی اور نادر اشیاء کو میوزیم میں رکھوا سکتے ہیں۔نادر اشیاء شہری کی خاندانی تاریخ کیساتھ رکھی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے انوکھی حکمت عملی اختیار کرلی ہے اس سلسلے میں تحصیل سٹی کے سرکاری ریونیو واجبات کی وصولی کیلئے گزشتہ روزسرکاری ریونیو واجبات کے نادھندگان کے گھر کے باہر ڈھول بجا کر اعلانات کرائے گئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے نادھندگان کے علاقوں میں  مساجد میں انکے ناموں کے اعلانات بھی کرائے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے سرکاری ریونیو واجبات کی وصولی کا ٹاسک دیا ہے۔عرصہ دراز سے واجبات دبانے والوں کے گھروں پر نوٹس لگائیں گے۔خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ اعلانات اور ڈھول کا مقصد نادھندگان کو ریکوری کیلئے مجبور کرنا ہے۔اے سی سٹی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں نادھندگان کی گرفتاریاں اور مقدمات درج کرائیں گے اور انکے نام و پتہ بھی میڈیا کو فراہم کرینگے۔دریں اتنا ضلعی انتظامیہ کے اس منفرد اقدام پر گزشتہ روز متعدد نادھندگان نے اپنے ذمے  لاکھوں کی ریکوری سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -