پیلکن ٹاور بہاولپور‘ ڈیزائن میں جدت کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ 

پیلکن ٹاور بہاولپور‘ ڈیزائن میں جدت کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ 

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  ڈی ایچ اے بہاولپورمیں ز یرتکمیل پیلکن مال ٹاور کے ڈیزائن میں جدت لانے اورمعیار کے مطابق بروقت تکمیل کیلئے چائناکی معروف (بقیہ نمبر20صفحہ10پر)

کنسٹرکشن کمپنی بلڈرمارٹ اورپیلکن بلڈر اینڈپراپرٹی کنسلٹنٹ کے سی ای او ملک ذوالفقار احمد کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے مطابق چائنیز کمپنی پراجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی  فراہم کرنے اور انٹرنیشنل ڈیزائن کے مطابق تعمیرات کریگی۔ پیلکن مال میں بین الاقوامی معیار کافورسٹار ہوٹل کاقیام فوڈ کوٹ انٹرنیشنل برانڈز، پلے لینڈ کیلئے فلور تعمیرکیے جائیں گے۔ جمنیزیم، سوئمنگ پول کشادہ پارکنگ بھی اس پراجیکٹ کاحصہ ہوں گی نمائندہ چائنیزبلڈرمارٹ مسٹرنیو نے ایگریمنٹ پردستخط کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ڈی ایچ اے بہاولپورمیں قائم ہونیوالے پیلکن مال کوبین الاقوامی معیارکے مطابق تعمیرکرنے کے علاوہ انٹرنیشنل ڈیزا ئن پرپیلکن مال کی تعمیرکرینگے۔

پبلکن ٹاور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -