ملتان:دوران نماز شہری کا قتل‘ ملزم گرفتار‘ چھرا برآمد
ملتان (وقا ئع نگار ) ایک ہفتہ قبل محمد شفیق کو ظہر کی نماز کے دوران مسجد میں قتل کر دیا گیا تھا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھاپولیس نے اس وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی (بقیہ نمبر21صفحہ10پر)
تلاش شروع کر دی تھی ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل کی زیر نگرانی، ایس ڈی پی او کینٹ جام محمد سلیم اختر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ جلیل آباد محمد کلیم چوہان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو گرفتار کر آلہ قتل چھرا بھی برآمد کر لیا گیاابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول شفیق کی ملزم شہزاد کے والد عبدالحلیم سے قبرستان میں غسل خانہ بنانے پر تلخ کلامی ہوئی جس رنج پر ملزم نے محمد شفیق کو قتل کیا۔
گرفتار