رحیم یارخان، چوری کی پندرہ وارداتیں، لاکھوں کاسامان غائب

رحیم یارخان، چوری کی پندرہ وارداتیں، لاکھوں کاسامان غائب

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)ضلع بھرمیں چوری کی مزید 15 وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی نقدی سامان اور مویشی چرا کر فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر27صفحہ10پر)

چوری کی پہلی وارادت جناح پارک کے رہائشی سخاوت علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 15 لاکھ 35 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیوارات چرا لیے دوسری وارادت منٹھار روڑ کے رہائشی سہیل سرور کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 83 ہزار روپے کی نقدی اور ڈی وی آر چرا لیا تیسری وارادت ڈنڈن اوٹ کے رہائشی سعید احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 59 ہزار 300 روپے کی نقدی اور سامان کریانہ چرا لیا چوتھی وارادت جگنو چوک کے رہائشی محمد طیب کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 87 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات گلشن اقبال کے رہائشی پرویز اختر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی وارادت عوامی کالونی کے رہائشی قمر عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات عوامی کالونی کے رہائشی محمد فاروق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 82 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا آٹھویں واردات چک 112 کے رہائشی محمد رفیق کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 85 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا نویں واردات لیاقت پور کے رہائشی محمد راشد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دسویں وارادت خانبیلہ کے رہائشی محمد جاوید کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان شکیل وغیرہ نے 23 ہزار روپے مالیت کے 2 موبائل فون چرا لیے گیارہویں وارادت ماڈل ٹان کے رہائشی محمد نوید اقبال کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم منان نے 22 ہزار 500 روپے مالیت کا موبائل فون چرا لیابارہویں واردات چک 160 کے رہائشی ظہیر عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی ٹرانسفارمر کوائل چرا لی تیرہویں واردات بھٹہ واہن کے رہائشی سرفراز احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے مالیت کی ایل سی ڈی اور پنکھے چرا لیے چودہویں واردات داعوالہ کے رہائشی اعجاز احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کی ٹرانسفارمر کوائل چرا لی جبکہ پندرہویں واردات کچی زمان کے رہائشی عبدالمحمید کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے اور فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -